Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

بلقیس ایدھی ایک ماہ سے علیل اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ترجمان ایدھی— فوٹو: فائل

سماجی کارکن اور مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

ترجمان ایدھی کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں اور وہ ایک ماہ سے علیل اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بلقیس ایدھی کی نمازجنازہ اورتدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اظہار کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔

Exit mobile version