Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شاہ محمود نے یوسف رضا گیلانی کے استعفےکی بات کو کھیل قرار دے دیا

شاہ محمود نے یوسف رضا گیلانی کے استعفےکی بات کو کھیل قرار دے دیا

شاہ محمود نے یوسف رضا گیلانی کے استعفےکی بات کو کھیل قرار دے دیا

فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے استعفےکی بات کو کھیل قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ استعفےکی بات کرنا بھی کھیل ہے جو کھیلا جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہیں ایجنڈے کی بروقت اطلاع نہیں ملی جب کہ گیلانی کے آفس سے اطلاعات ملی ہیں کہ دو روز  پہلے معلومات  آگئی تھیں کہ اہم بل آرہا ہے۔

خیال رہےکہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر سینیٹ میں حکومت کو فائدہ پہنچانے کے الزام پر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہےکہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی اور اس دوران ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ حکومتی وزرا نے گیلانی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=b_12wrxCdOI&t=2s
Exit mobile version