Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ویڈیو: فیصل آباد میں سوتیلی ماں کا بہیمانہ تشدد، زخمی بچی کی ویڈیو وائرل

ویڈیو: فیصل آباد میں سوتیلی ماں کا بہیمانہ تشدد، زخمی بچی کی ویڈیو وائرل

فیصل آباد میں سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد کا شکاربچی گھر سے فرار ہوگئی۔

بچی کو پناہ دینے والے شہری نے گھر سے فرار ہونے والی  زخمی بچی کا ویڈیو بیان وائرل کردیا۔

 ویڈیو بیان میں  زخمی بچی کا کہنا ہے کہ چُھپ کرسویاں کھانے پر سوتیلی ماں نے تشدد کیا۔

زخمی بچی کے مطابق، سوتیلی ماں نے ریکارڈنگ سے اُسے  پکڑا، سر اور آنکھ پر ڈنڈے مارے، سوتیلی ماں تشدد کرتی ہے۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے پولیس کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے جس میں  پولیس کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن کی مدد سے بچی کوحفاظتی تحویل میں لینے کے لیے کارروائی جاری ہے  جبکہ بچی کے والد کوحراست میں لے لیا ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=2Jl1pXhMmJM&t=5s
Exit mobile version