Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بہاولپور میں ٹریلرکی رکشےکو ٹکر، اسکول جانیوالے4 بچے جاں بحق ہوگئے

بہاولپور میں ٹریلرکی رکشےکو ٹکر، اسکول جانیوالے4 بچے جاں بحق ہوگئے

بہاولپور میں قومی شاہراہ پر ٹریلر کی رکشے کو ٹکر سے اسکول جانے والے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پراڈا مسافر خانہ کے قریب دھند کے باعث پیش آیا۔

ٹریلر اور رکشے میں ٹکرسے رکشے میں سوار 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ 13 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں رکشا ڈرائیور اور 12بچے، بچیاں شامل ہیں ۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچے اور بچیوں کی عمریں 7 سے 11 سال کے درمیان ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

https://youtu.be/6109Xi–diE
Exit mobile version