مری میں اموات سردی سے ہوئیں یا وجہ کچھ اور تھی؟ تحقیقات کی جائیں، ڈاکٹر فہیم یونس
مری میں اموات سردی سے ہوئیں یا وجہ کچھ اور تھی؟ تحقیقات کی جائیں، ڈاکٹر فہیم یونس

امریکا میں مقیم معروف ماہر معتدی امراض ڈاکٹر فہیم یونس نے مری میں ہونے والی اموات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
اپنی ٹوئٹ میں ڈاکٹر فہیم یونس کا کہنا تھاکہ جانناضروری ہے کہ مری میں اموات سردی سے ہوئیں یاکاربن مونو آکسائیڈ سے؟
مری کے حادثے پر شدید صدمہ ہوا۔ انا للّٰہ و انا الیہ رجعون
جاننا ضروری ہے کہ:
اموات سردی کی وجہ سے ہوئیں یا کا ربن مانو آکسایڈ کی وجہ سے؟ جب برف میں کار کا سایلینسر دب جاۓ تو یہ زہریلی گیس کار میں پھیل سکتی ہے۔ اس کی کوئ بو نہی ہوتی
شائد تحقیقات سے آئندہ جانیں بچ جایں#Murree
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) January 8, 2022
انہوں نے کہا کہ برف میں سائلنسر دھنس جائے تو گاڑی میں زہریلی گیس پھیل سکتی ہے، کاربن مونو آکسائیڈ کی کوئی بو نہی ہوتی۔
ڈاکٹر فہیم یونس کا کہنا تھاکہ شاید اس معاملے کی تحقیقات سے آئندہ جانیں بچ جائیں۔
خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔