133

ہنگامی صورتحال کے باوجود منچلے مری جانے پر بضد، داخلی راستوں پر بڑی تعداد موجود

ہنگامی صورتحال کے باوجود منچلے مری جانے پر بضد، داخلی راستوں پر بڑی تعداد موجود

ہنگامی صورتحال کے باوجود منچلے مری جانے پر بضد، داخلی راستوں پر بڑی تعداد موجود

رینجرز اور انتظامیہ کی شہریوں سے واپس جانے اورتعاون کرنے کی اپیل کی ہے— فوٹو: آن لائن
رینجرز اور انتظامیہ کی شہریوں سے واپس جانے اورتعاون کرنے کی اپیل کی ہے— فوٹو: آن لائن

ملکی سیاحتی مقام مری میں برفانی طوفان اور ہلاکتوں کے باوجود منچلے مری جانے پر بضد ہیں۔ 

آگاہی اعلانات کے باوجود بڑی تعداد میں سیاح مری کے داخلی راستوں پر موجود ہیں جس کے باعث اسلام آباد سے مری جانے والے راستے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

17 میل کے علاقے پر رینجرز نے راستہ بند کردیا جبکہ رینجرز اور انتظامیہ کی شہریوں سے واپس جانے اورتعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

مری کے تمام انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو روکنے کیلئے خصوصی پکٹس قائم کردی گئیں ہیں۔

اُدھر انتظامیہ نے اتوار کی رات تک گاڑیوں کے مری داخل ہونے پر پابندی لگا رکھی ہے جبکہ مری کو آفت زدہ بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=zNKiqguIWX0&t=46s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں