انتظامیہ کے اہلکار سیلفی بنا رہے تھے، مجرمانہ غفلت ہے: مری ہوٹل ایسوسی ایشن
مری ہوٹل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ یاسر نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کے اہلکار سیلفی بنا رہے تھے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں راجہ یاسر کا کہنا تھاکہ پلاننگ ہوتی تو خراب موسم میں مری کی اموات سے بچا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ غفلت ہے، اس پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔
راجہ یاسر نے جیو نیوز کو بتایا کہ جب مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا اعلان ہوا تو لوگ آدھے راستے سے مڑنے لگے حالانکہ مری کے آدھے ہوٹل خالی پڑے تھے۔
خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش نے انسانی المیہ جنم دیا اور گاڑیوں میں پھنسے کئی سیاح موت کے منہ میں چلے گئے۔