انتظامیہ کہیں نہیں، ہوٹل والوں نے آنکھیں سر پررکھ لی ہیں: مری میں پھنسے سیاح کی دہائی 142

انتظامیہ کہیں نہیں، ہوٹل والوں نے آنکھیں سر پررکھ لی ہیں: مری میں پھنسے سیاح کی دہائی

انتظامیہ کہیں نہیں، ہوٹل والوں نے آنکھیں سر پررکھ لی ہیں: مری میں پھنسے سیاح کی دہائی

انتظامیہ کہیں نہیں، ہوٹل والوں نے آنکھیں سر پررکھ لی ہیں: مری میں پھنسے سیاح کی دہائی

جلد سے جلد راستے کھولیں ورنہ صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، شہری کی اپیل— فوٹو:فائل
جلد سے جلد راستے کھولیں ورنہ صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، شہری کی اپیل— فوٹو:فائل

ملک کے سیاحتی مقام مری میں برفباری اور مشکلات میں پھنسے سیاح حکومت پر برس پڑے۔

مشکلات میں گھرے ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 25 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی اور ہوٹل والوں نے آنکھیں سر پررکھ لی ہیں۔

شہری نے اپیل کی کہ جلد سے جلد راستے کھولیں ورنہ صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

دوسری جانب گزشتہ شام سے بند راستے اب تک نہیں کھولے جاسکے، برف میں کئی کئی فٹ دھنسی گاڑیوں میں لوگ اب تک چھوٹے بچوں کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں۔

 خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں