دولتالہ اور گردونواح میں گیس کی بندش تشویش ناک اس علاقے سے نکلنے والی گیس یہاں کے باسیوں کے لیے نا پید ہو چکی ہے ، سید قلب عباس 118

دولتالہ اور گردونواح میں گیس کی بندش تشویش ناک اس علاقے سے نکلنے والی گیس یہاں کے باسیوں کے لیے نا پید ہو چکی ہے ، سید قلب عباس

دولتالہ اور گردونواح میں گیس کی بندش تشویش ناک اس علاقے سے نکلنے والی گیس یہاں کے باسیوں کے لیے نا پید ہو چکی ہے ، سید قلب عباس

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ اور گردونواح میں گیس کی بندش تشویش ناک ہے اس علاقے سے نکلنے والی گیس یہاں کے باسیوں کے لیے نا پید ہو چکی ہے عوام کے صبر کا پیمانی لبریز ہو چکا ہے یہ صورتحال رہی تو عوام سڑکوں پر ہوں نے اپنے بچوں کو بھوکا نہیں مار سکتے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور مہنگائی نے پہلے ہی لوگوں کو جینا دوبھر کردیا ہے حکومت غریب کو مارنے کے مشن لیکر آئی ہے

ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے قائد ڈے کے موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں یوتھ ونگ کے عہدیداران رانا سفیا ن نذیر،عمر صغیر،کونسلر اکبر شاد اور دیگر کے ہمراہ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح،اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر مسیحی برادری کے تہوار پر انہیں مبارک باد دی

اور نقدی تقسیم کی سید قلب عباس نے مزید کہا کہ دولتالہ میں بائی پاس کا قیام کے حوالے سے موجودہ قیادت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا روٹ کسی صورت قابل قبول نہیں گزشتہ3سالوں میں اس روٹ پر زمینوں کی خریداری کا ریکارڈ چیک کیا جائے اس سلسلے میں حکومتی اداروں کو آگا کر دیا گیا ہے باوجود اس کے اگر کوئی شنوائی نہ ہوئی تو عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے ہم عوام کے نمائندے ہیں اور ہمیشہ عوام کیساتھ کھڑے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں