Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

علماء اکرام کا مدرسہ دار القرآن باورخان میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اتحادِ اُمت کونسل تشکیل دی گئی

علماء اکرام کا مدرسہ دار القرآن باورخان میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اتحادِ اُمت کونسل تشکیل دی گئی

علماء اکرام کا مدرسہ دار القرآن باورخان میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اتحادِ اُمت کونسل تشکیل دی گئی

اُوگی (چیف رپورٹر) علماء اکرام کا مدرسہ دار القرآن باورخان میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اتحادِ اُمت کونسل تشکیل دی گئی، تاسیسی اجلاس کی صدارت مولانا ساجد الدین نے کی جبکہ متفقہ طور پر شوریٰ نے مولانا طاہر القاسمی کو نائب صدر، مولانا حسین احمد مدنی کو سیکرٹری، مفتی عبدالکریم کو سیکرٹری اطلاعات اور مولانا محمد سعید کو خزانچی منتخب کیا، کونسل نے اہلیان علاقہ کے شرعی، دینی و دنیاوی مسائل اور عوام کے مابین وقوع پذیر ہونے والے تنازعات کے قرآن و سنت اور شریعت کی روشنی میں حل کے لئے ایک ذیلی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دیں

اتحادِ علماء کونسل کے تاسیسی اجلاس کے بعد علماء کا گروپ فوٹو

جس کے ممبران میں مولانا شعیب ہزاروی، مفتی انوار الحق، مفتی طیب مطہر، مفتی محمد اسجد اور مفتی عبدالکریم شامل ہیں۔ تاسیسی اجلاس کے دوران کونسل کے سیکرٹری حسین احمد کا میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہنا تھا

کہ کونسل کا مقصد علماء کو درپیش مسائل کا حل کروانا، اتحادِ امت کے لئے کوشش اور علاقہ کے عوام کو تھانہ کچہری کے معاملات نوابین و خوانین سے بچا کر تمام مسائل اور اختلافات کو قرآن و حدیث کی روشنی میں حل کروانا شامل ہیں، آخر میں میڈیا کی وساطت سے اتحادِ علماء کونسل نے عوام الناس اور اہلیانِ علاقہ سے درخواست کی کہ آئندہ اپنے مسائل اور تنازعات کے حل کے لئے بلا جھجک رابطہ کریں۔

Exit mobile version