110

کوئٹہ، ائیر پورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ، ائیر پورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ، ائیر پورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکا، 2 افراد جاں بحق

گیس لیکج دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے، پولیس— فوٹو:فائل
گیس لیکج دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے، پولیس— فوٹو:فائل

کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=0tQNN-BAEsk&t=5s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں