شیخوپورہ، شہری کیساتھ ڈکیتی کی واردات، موٹرسائیکل پر دوسواروں نے راہ گیر کو موٹرسائیکل اور نقدی سے محروم کردیا 120

شیخوپورہ، شہری کیساتھ ڈکیتی کی واردات، موٹرسائیکل پر دوسواروں نے راہ گیر کو موٹرسائیکل اور نقدی سے محروم کردیا

شیخوپورہ، شہری کیساتھ ڈکیتی کی واردات، موٹرسائیکل پر دوسواروں نے راہ گیر کو موٹرسائیکل اور نقدی سے محروم کردیا

شیخوپورہ(شیخ محمدطیب سے)شہری کیساتھ ڈکیتی کی واردات، موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے راہ چلتے شہری کو موٹرسائیکل اور نقدی سے محروم کردیا- ذرائع کیمطابق تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ کی حدود میں راہ چلتے شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوگئی- تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ میں درج رجسٹرڈ ایف آئی آر کے مطابق مدعی فیض الرسول جنڈیالہ روڑ اپنی رہائش گاہ واقع جنڈیالہ روڑ مغل پورہ نزد معراج پورہ کے قریب بروز جمعة المبارک رات تقریبا 9 بجے سالگرہ کا کیک لیکر گھر جارہا تھا

کہ راستے میں گلی شاہد سویٹس کے قریب دو نامعلوم افراد نے روکا اور جبری طور پر دھمکا کر زبردستی کرتے ہوئے موٹرسائیکل نمبری AAW/4705 ماڈل 2020 برنگ سرخ اور 15000 روپے نقدی جوکہ سالگرہ میں جانے کے لئے پاس تھے، چھین کر کہا کہ فوری نکل جاو ورنہ گولی ماردیں گے- اطلاع ملنے پر دبنگ کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن عمر شیراز گھمن کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اے ایس آئی طارق مطلوب نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ڈکیتی میں چھینی گئی

مذکورہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ اس حوالے سے متعلقہ ایس ایچ او بی ڈویژن شیخوپورہ عمر شیراز گھمن کا کہنا تھا کہ واردات کرنے والے ملزمان کو فوری کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کاروائی و تفتیش جاری ہے- ان کا شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خدانخواستہ ایسے کسی بھی واقعہ کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں اور معلومات کا تبادلہ کریں تاکہ بروقت غنڈہ صفت عناصر اور امن عامہ خراب کرنے والوں سے قانونی طور پر نمٹا جاسکے کیونکہ قانون کا احترام سب کا فرض ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں