Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دولتالہ موجودہ حکومت خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے خواتین کو معاونت اور سہولیات فراہم کر رہی ہے، ایم پی اے چوہدری ساجد محمود

دولتالہ موجودہ حکومت خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے خواتین کو معاونت اور سہولیات فراہم کر رہی ہے، ایم پی اے چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نامہ نگار)کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت پر حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہے کہ موثر پروگرام اور پالیسیاں وضع کی جائیں موجودہ حکومت خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے خواتین کو معاونت اور سہولیات فراہم کر رہی ہے اقتصادی ترقی کے لیے خواتین کو فنون سیکھنے کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے دیوی میں بیت المال ضلع راولپنڈی کے زیر انتظام قام کردہ سکول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بھی ہنر مند مرد خواتین کو کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس دستکاری سکول میں زیر تربیت بچیوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گے تا کہ ہنر مندی کی سوچ مزید پروان چڑھایا جا سکے اس موقع پر چیئرمین بیت المال ضلع راولپنڈی چوہدری مقرب علی نے تحصیل گوجرخان میں مزید 5سینٹر کھولنے،دیوی سینٹر کی بلڈنگ کی مرمت کے لیے جلد فنڈ کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے

کہا کہ خواہش ہے کہ ہماری بچیاں ہنر سیکھیں تا کہ وہ معاشرے میں باوقار زندگی گزار سکیں،چیئرمین یونین کونسل دیوی حاجی راجہ شبیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سینٹر میں 38بچیاں ترتیب حاصل کر رہی ہے گزشتہ3ماہ میں 10بچیاں کورس مکمل کر چکی ہیں انشاء اللہ جلد کمرشل ادارے اس سینٹر کا وزٹ کریں گے تا کہ سپلائی کے آرڈر حاصل کیے جائیں انہوں نے بتایا

کہ اس سینٹر میں زیر تربیت10بچیوں کو مفت سفری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پر 10بچیوں میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں علاوہ ازیں نادار مرد و خواتین میں چیک تقسیم کیے گئے اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈاکٹر عباد،ممبران بیت المال طاہر ستی،راجہ اظہر،چوہدری نصیر،ملک عادل،ملک رمضان،عمران خان،پرویز عباسی،،سپیشل پرسن نبیل ستی کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سکول ہذا کی جانب سے سلائی شدہ کپڑوں کی نمائش پر بچیوں کی تعریف کی

Exit mobile version