کراچی میں 4.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں لرز اٹھیں
کراچی میں 4.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں لرز اٹھیں
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں گلشن حدید، گڈاپ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کینٹ، اسکیم 33 سمیت دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے زلزلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ بعض صارفین نے لوگوں کے گھروں سے باہر آنے کے مناظر بھی پوسٹ کیے ہیں۔
Earthquake observed in #Karachi May Almighty Allah keep them safe All#Earthquake pic.twitter.com/mhDpFeoems
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) December 8, 2021
ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلیٹ کے باہر مرد، خواتین اور بچے جمع ہیں۔