’ہم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں‘، سیالکوٹ واقعے پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں
’ہم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں‘، سیالکوٹ واقعے پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے منیجر کو تشدد کے بعد قتل کیے جانے کے واقعے پر شوبز شخصیات نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کرلیا۔
اداکارہ ماہرہ خان بھی پھٹ پڑیں اور کہا کہ ’عمران خان جواب اور انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔‘
Ashamed!! Sick to my stomach!! Looking at you @ImranKhanPTI for answers, for justice and to take away this menace from our country. #Sialkot
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 3, 2021
دیگر شوبز ستاروں نے بھی واقعے پر اظہار مذمت کیا۔ اداکارہ مہوش حیات نے کہاکہ ایسا انسانیت سوز واقعہ ہوا، ہمارے سر شرم سے جھک گئے۔
Words fail me. We as a nation need to hold our heads in shame. Do we really want to live in a country where mob rule is the norm and not the exception?? We look to @ImranKhanPTI for swift action to stop this now.
#Sialkot— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 3, 2021
اداکار فیصل قریشی نے کہاکہ اس شرمناک و اقعے پر پوری قوم شرمندہ ہے۔
واقعے کا پس منظر
خیال رہے کہ گزشتہ روز 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔
انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔