پرویز الہٰی کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت، مہنگائی کےخاتمےکیلئے خصوصی دعا کروائی 127

پرویز الہٰی کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت، مہنگائی کےخاتمےکیلئے خصوصی دعا کروائی

پرویز الہٰی کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت، مہنگائی کےخاتمےکیلئے خصوصی دعا کروائی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے بیٹے راسخ الہٰی اور پوتے عثمان ظہور الہٰی کے ہمراہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔

رہنما ق لیگ نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذیر الرحمٰن سے ملاقات بھی کی ، امیر تبلیغی جماعت نے پرویزالہٰی کی درخواست پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت کورونا اور ڈینگی وباؤں کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

مولانا نذیر الرحمٰن مسلم لیگ ق کے صدر  چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔

https://youtu.be/iw6s0NnIl9U

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں