مریم نواز نے حکومت کیخلاف حکمت عملی سے متعلق عوام سے رائے مانگ لی 149

مریم نواز نے حکومت کیخلاف حکمت عملی سے متعلق عوام سے رائے مانگ لی

مریم نواز نے حکومت کیخلاف حکمت عملی سے متعلق عوام سے رائے مانگ لی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق عوام سے رائے مانگ لی۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مریم نواز  نے عوام کی رائے طلب کرتے ہوئے لکھا کہ  پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن عوام کے احساسات کی ترجمانی اور ان کی تکالیف کا مداوا کرنا چاہتی ہیں، آپ کی دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہیں اور آپ کی آواز بننا چاہتی ہیں، آپ کے خیال میں اس سلسلے میں ہمارا سب سے مؤثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے ؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں جا چکی ہے ، اس کے بعد بھی گزگز بھر کی لمبی زبانیں ان لوگوں ہی کی نکل سکتی ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن دکھ کی تکلیف کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہونا چاہتی ہیں ، عوام بتائیں کہ وہ 2017 کا نواز شریف کا پاکستان چاہتے ہیں یا  آج کا غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور فاقہ کشی والا پاکستان؟

https://youtu.be/iw6s0NnIl9U

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں