ملک بھر کی طرح اسلام گڑھ میں بھی جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا 182

ملک بھر کی طرح اسلام گڑھ میں بھی جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر کی طرح اسلام گڑھ میں بھی جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)ملک بھر کی طرح اسلام گڑھ میں بھی جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، مختلف علاقوں سے جلوسوں کی اسلام گڑھ آمد، مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مسجد انوار مدینہ رکھیال میں جلسہ کی شکل میں اختتام پذیر، جلسہ عام سے علماء کرام کے خطابات۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اسلام گڑھ اور ملحقہ علاقوں میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس حوالے سے جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس کی قیادت میلاد کمیٹی اسلام گڑھ کے صدر پیر صوفی محمد ادریس نقیبی، سابق صدور راجہ نجابت حسین، راجہ گلبہار اکرم، مہتمم اعلی جامعہ امینیہ رضویہ حیدر آباد، الحاج منشاء خان قادری، راجہ اورنگزیب، پیر سید اصغر علی شاہ، سید صابر راجوروی، مہتمم جامعہ امینیہ رضویہ حیدر آباد حافظ محمداخلاق، حافظ محمد اقبال نقشبندی اور دیگر نے کی۔

جلوس مین بازار اسلام گڑھ سے شروع ہوا اور دیگر علاقوں مہاجر کالونی نمبر ایک دوتین، عاشق آباد طارق آباد او ھی لس موہڑہ راٹھیاں ڈھلہ بجاڑ اندراہ چک ہریام نیوسٹی کے جلوس بھی اس میں شامل ہوگئے۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد انوار مدینہ رکھیال میں اختتام پذیر ہوا جہاں پر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس سے نامور علماء کرام نے خطاب کیا۔ علماء کرام بنے اسوہ حسنہ اور سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ آخر میں عالم اسلام کی سربلندی، پاکستان کے استحکام اور کشمیروفلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں