جدہ سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے کھیلے جانے والے آزادی کپ فائنل کرکٹ میچ 222

جدہ سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے کھیلے جانے والے آزادی کپ فائنل کرکٹ میچ

جدہ سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے کھیلے جانے والے آزادی کپ فائنل کرکٹ میچ

جدہ (نورالحسن گجر سے )سعودی عرب سے اظہارِ محبت اور یکجہتی کے طور پر سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کے مابین کھیلے جانے والے آزادی کپ فائنل میں پاکستان قونصلیٹ نے پاک میڈیا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں کامیابی حاصل کر لی..

پاک میڈیا کی ٹیم نے فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فہد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 92 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قونصلیٹ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا .قونصلیٹ کی جانب سے محمد رمیز نے 48 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور مین آف دی میچ بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ پاک میڈیا کی جانب سے حافظ عرفان نے تین وکٹیں لیں اور بہترین بالر کا ایوارڈ حاصل کیا میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض مرزا محمود الحسن ،

وسیم شعیب ، بلال پیرزداہ نے سر انجام دئیے قونصلیٹ کی ٹیم میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید سمیت دیگر افسران ٹیم کا حصہ بنے جبکہ پاک میڈیا کی ٹیم میں فورم کے ذمہ داران شامل تھے… مہمان خصوصی قونصلر جنرل خالد مجید نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو سعودی بھائیوں کے نام کیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ ملے اور سعودی کرکٹ ٹیم میں پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کو بھی اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع میسر ہوں.اور پاکستانی کیمونٹی میں کھیل کو اجاگر کیا جائے اور کیمونٹی کے اسی طرح کے ٹورنامنٹ آرگنائز کئیے جائیں

انہوں نے ٹورنامنٹ میں اہم رول ادا کرنے پر چئیرمین پاک میڈیا جہانگیر خان اور سوشل ویلفئیر قونصلر ماجد میمن کو خصوصی مبارکباد دی میچ میں کیمونٹی کی نمایاں شخصیات میں معروف صحافی سمیرا عزیز ،ملک شہزاد،بشیر خان سواتی ،راجہ بشیر ،تنویر خان، ناصر حسین ،ڈاکٹر امینہ خان ،اور دیگر بھی شریک ہوئے تقریب کے اختتام پر ٹورنامنٹ کو کامیاب کرنے والی پاکستانی کاروبار شخصیات جی جانب سے کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خصوصی تحفے بھی دئیے گیے جن میں آمنہ علی ( آمنہ آرٹ اینڈ کرافٹ) نذیر احمد کمپنی ( نورس اور ھانیا ) ، تیمور ملک ( جزا فوڈز ) ، ادعیہ وہاج (کیل واچ ) علی جاوید ( ہاٹ اینڈ اسپائیسی) ندا عدنان

( ما بیکر ) نصرت جبین ( کیک فینٹسی ) سید عظیم حیدر ( اوبسکرا عریبیہ )، مراد عبدالقادر النزولی (امجد العود الفجر)ڈی ایس جوائنٹ ،الیامیی ایڈورٹائزنگ & مٹیریل اور دیگر شامل ہیں تقریب کے اختتام پر صدر پاک میڈیا چوہدری نورالحسن گجر ،چئیرمین جہانگیر خان نے تمام مہمانوں اور سپانسر کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں اور مہمانوں میں انعامات تقسیم کروائے ۔اور پاک میڈیا ٹیم منیجر ملک شہزاد نے کہا کے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے پاک میڈیا ٹیم نے عمدہ کھیل اور امید ہے آئندہ ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں