218

مخالفین ترقیاتی کاموں میں ہمارا موازنہ اور مقابلہ کریں،چوہدری ساجد محمود

مخالفین ترقیاتی کاموں میں ہمارا موازنہ اور مقابلہ کریں،چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نامہ نگار ) مخالفین ترقیاتی کاموں میں ہمارا موازنہ اور مقابلہ کریں تعمیر ی سیاست ہمارا ورثہ اور مثبت تنقید خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں کسی کی زات پر کیچڑ اچھالنے سے قد کاٹھ نہیں بڑھتا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اپنے برادر اصغر راجہ جاوید اشرف کو اخلاقیات کا درس دیں گلی محلے اور چوراہے پر لوگوں کی عزت تار تار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے دولتالہ جلسہ عام میں راجہ جاوید اشرف اور راجہ عرفان عزیز نے جس زبان میں بات کی وہ انتہائی نازیبا تھا ہم بھی اس زبان میں بات کرنا جانتے ہیں

لیکن ہمارے آباﺅ اجداد نے ہماری ایسی پرورش اور تربیت نہیں کی ہم لوگوں کی عزت کرتے ہیں اور غیر اخلاقی گفتگو ہمیں زیب نہیں دیتی ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے پریس کلب دولتالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیے کیا انہوں نے کہا کہ دولتالہ کے لوگ امن پسند اور غیرت مند ہیں طویل عرصہ بعد دولتالہ میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے اور کاروباری طبقہ خوشحال وہا ہے

ایسے حالات میں سازش کے تحت کسی کو دولتالہ کا ماحول خرب نہیں کرنے دیں گے دولتالہ کے عوام ایسے سازشی عناصرکا محاسبہ کریں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3سالوں میں ہم نے حلقہ پی پی9میں رابطہ سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے رتیال تا بھیر کلیال 5کلو میٹر 12کروڑ،بھیر کلیال تا درکالی سیداں 7کلو میٹر11کروڑ 67لاکھ ،ترکوال روڈ 4کلو میٹر 4کروڑ ،ماچھیہ روڈ5کلو میٹر اور دیوی داتا روڈ 12 کلومیٹر لاگت 15کروڑ روپے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جب کہ بھاٹہ روڈ اور گھنگریلہ روڈ پر آئندہ ہفتے کام شروع ہو جائے گا

سڑکوں پر مجموعی لاگت 64کروڑ 83لاکھ روپے لاگت آ ئے گی گورنمنٹ کالج برائے خواتین مندرہ اور کلریالہ کا نوٹی فیکیشن جاری ہو چکا ہے ا انہوں نے کہا کہ 30سے زائد سکولوں کی اپ گریڈیشن ،مختلف گاﺅں میں فلٹریشن پلانٹ اور حلقہ بھر میں گلیوں اور راستوں کو پختہ کرنے کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے دولتالہ بائی پاس کی تعمیر کا بھی جلد افتتاح ہو اس منصوبے کے تکمیل کے لیے 62کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں گا دولتالہ میں خصوصی بچوں کے سکول کا قیام عمل میں آ چکا ہے

سکول کی عمارت کی تعمیر کے لیے8کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے جا چکے ہے حلقہ پی پی9کی تمام قانون گوئی حلقوں میں اراضی کمپیوٹر سینٹر (دیہی مرکز مال ) کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل دولتالہ میری ترجیحات میں شامل ہے ان شاءاللہ حلقہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی اور وفا ہمارے خون میں شامل ہے 2023میں ایک بار پھر ان شاءاللہ پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج طلوع ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں