ڈیرہ اسماعیل بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے، داورخان کنڈی 252

ڈیرہ اسماعیل بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے، داورخان کنڈی

ڈیرہ اسماعیل بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے، داورخان کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے سنئیر نائب صدر اور سابق ایم این اے داورخان کنڈی نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس عائد کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے انکم ٹیکس عائد کردیا ہے، میں سلکیٹڈ حکومت کے امرانہ طرز عمل کے اس عوام دشمن صدارتی آرڈیننس کی شدید مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہاکہ غریب عوام پہلے ہی ٹیکسز، مہنگائی اوربے روزگاری سے خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں،

لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس کے شدید بحران اور بے روزگاری سے بہت پریشان ہیں پاکستانی عوام بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس کے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے اور حکومت کی نااہلی ناکامی ناقص کارکردگی بدانتظامی اور مہنگائی بپا کرنے والی نااہل حکومت سے استعفی کا مطالبہ کرتی ہے،

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے، داورخان کنڈی نے کہا کہ ظالم اور نالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہے۔ظلم کی حکومت کوجانا ہوگا۔بدترین مہنگائی،پیٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں