Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کشمیر کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا ہے، سعید غنی

کشمیر کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا ہے، سعید غنی

کشمیر کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا ہے، سعید غنی

کشمیر کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا ہے، سعید غنی

کراچی(امین فاروقی سے )وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ کشمیر کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا ہے،کشمیرجیسے حساس علاقے میں بھی متنازع الیکشن کی غلطی دہرائی گئی تو کشمیرکاز کو بہت نقصان ہوگا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں وفاقی وزیر دندناتا پھر رہا ہےاور کہہ رہا ہے جو کرنا ہےکرلو،کشمیر کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن پر ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار ہمیں تین سیٹیں ملی تھیں، امید ہے اس بار ہماری زیادہ سیٹیں ہوں گی اور  اس بار کنٹونمنٹ بورڈ کا وائس چیئرمین بھی ہمارا ہوگا۔

 سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد ہوں، متنازعہ مردم شماری کےباعث حلقہ بندیاں نہیں ہورہی تھیں، اس میں قصور ہمارا نہیں بلکہ وفاقی حکومت کا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جلد الیکشن ہو اور ہمارا منتخب میئر آئے۔

https://youtu.be/JPCO6UI5VU4

Exit mobile version