خالصتا عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی میر ا مشن ہے عوام فیصلہ کریں گے کہ گزشتہ 3سالوں میں ہم نے نہ صرف تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کیا،چوہدری ساجد محمود
دولتالہ(نوید اے راجہ ) تحصیل گوجرخان میں تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں کا سیاسی کردار قصہ پارینہ بن چکا ہے عوام کا مینڈیٹ لیکر آنے والوں نے عوام کی محرومیوں اور مشکلات کے ازالے کے بجائے انہیں زہنی کوفت اور کرب میں مبتلا رکھا گوجرخان کی دھرتی کے باسیوں کے دس دس سال ضائع کرنے والوں کے لیے موجودہ دور سوہان روح بن چکا ہے انشاءاللہ آئندہ چند ہفتے تک تحصیل دولتالہ کے علاوہ اہل علاقہ کو 2مزید خوش خبریاں دیں گے
موجودہ حکومت کے باقی ماندہ دو سال سابقہ برسر اقتدار طبقے کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہو نگے ترقیاتی کاموں کا سیلاب لولے لنگڑے سیاست دانوں کی منافقانہ سیاست کو بہا لے جائے گا ان شاءاللہ بطور ایم پی اے حلقہ پی پی9میں ترقیاتی کاموں کی ایک ایسی تاریخ رقم کریں گے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملے گی ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خالصتا عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی میر ا مشن ہے عوام فیصلہ کریں گے کہ گزشتہ 3سالوں میں ہم نے نہ صرف تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کیا
اور معصوم لوگوں کو جھوٹے مقدمات اور تھانوں میں زلت و رسوائی سے بھی محفوظ رکھابلکہ 3سالوں میں حلقہ پی پی9میں ان ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جنہیں سابقہ قیادت نے جان بوجھ کر نظر انداز کیے رکھا کہیں بھی سیاسی مفادات اور ووٹ کے حصول کا ترقیاتی کاموں سے موازنہ نہیں کیا خالصتا اللہ تعالیٰ کی رضا اور لوگوں کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے منصوبے شروع کیے تحصیل گوجرخان کی سیاست میں مداریوں کا کھیل اب بند ہو چکا ہے ان شاءاللہ موجودہ حکومت آئندہ بھی پانچ سال برسر اقتدار رہے گی