Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کشمیر کالونی گرجا روڈ : نمبردار یاسر نامی پراپرٹی ڈیلر لاکھوں کا فراڈ کر کے فرار ، پولیس ان ایکشن

کشمیر کالونی گرجا روڈ : نمبردار یاسر نامی پراپرٹی ڈیلر لاکھوں کا فراڈ کر کے فرار ، پولیس ان ایکشن

کشمیر کالونی گرجا روڈ : نمبردار یاسر نامی پراپرٹی ڈیلر لاکھوں کا فراڈ کر کے فرار ، پولیس ان ایکشن

کشمیر کالونی گرجا روڈ : نمبردار یاسر نامی پراپرٹی ڈیلر لاکھوں کا فراڈ کر کے فرار ، پولیس ان ایکشن

راولپنڈی ( پریس ریلیز ) کشمیر کالونی گرجا روڈ کا رہائشی پراپرٹی ڈیلرنمبردار یاسر ولد ریاست کئی سادہ لوح افراداور شریف شہریوں کو لاکھوں کا چونا لگا کر غائب ہو گیا ، مری پریس کلب کے نائب صدر محمد محبوب لون بھی اس فراڈ کا شکار بن گئے ۔

ملزم نمبردار یاسر کیخلاف تھانہ صدر بیرونی میں فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ سنیئر صحافی محبوب لون اورسید عمر گردیزی سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی ملک اللہ یار نے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پولیس مکمل چھان بین کرئے گی اور ملزم کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا

جبکہ تفتیشی آفیسر ساجد شاہ گرجا روڈ کو بھی ایس ایچ او نے ہدایت جاری ہوئے ملزم یاسر کیخلاف کاروائی کا حکم جاری کر دیا ۔ ملزم یاسر کیخلاف اس سے قبل بھی درجنوں شکایات درج رجسٹرڈ ہو چکی ہیں لیکن وہ آج تک قانون کو چکما دینے میں کامیاب ہے ۔ پولیس ایس ایچ او ملک اللہ یار سے جب اس بارے میں صحافی نے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ ڈیسک میں جو بھی شکایت درج کی جاتی ہے اس پر فوری عمل کیا جاتا ہے ،

متاثرین کو چاہیے کہ وہ اپنی شکایات کا اندراج صدر بیرونی کے فرنٹ ڈیسک میں کروائیں اسی صورت میں قانونی کاروائی کی جاتی ہے ۔ ملزم نمبردار یاسر نے ایک ایک پلاٹ کو کئی افراد کو بیچا ہے جبکہ کئی افراد کیساتھ اس نے فراڈ کیا ہے جن کی مالیت لاکھوں کی ہے ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی ملک اللہ یار کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرم ناقابل معافی ہوتا ہے اور ہر جرم کی سزا متعین ہے ۔ راولپنڈی اور دیگر شہروں میں اس طرح کا بڑا نیٹ ورک کام کر رہا ہے

جن کے خلاف شکایت درج ہوتی ہے پولیس انہیں حراست میں لیکر کاروائی کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی محبوب لون سمیت دیگر افراد کیساتھ فراڈ کرنے والا ملزم نمبردار یاسرنامی فراڈیا جلد قانون کی گرفت میں ہوگا ۔ اگر کسی قسم کا کوئی معاملہ ہو یا شکایت ہو تو میں بذات خود ہر وقت حاضر خدمت ہوں ۔ پولیس قانون کی پاسدار اور عوام کی محافظ ہے ۔

Exit mobile version