Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پولیس فورس امن وامان کوبرقرار رکھنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم

پولیس فورس امن وامان کوبرقرار رکھنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم

پولیس فورس امن وامان کوبرقرار رکھنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم

پولیس فورس امن وامان کوبرقرار رکھنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم

خانیوال(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پولیس فورس امن وامان کوبرقرار رکھنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اورعوامی خدمت کے جذبے سے سرشاراپنے فرائض منصبی نبھا رہی ہے تاہم پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیس کیساتھ عوامی تعاون بہت ضروری ہے‘ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے خانیوال پولیس ہروقت تیارہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پولیس جوانو ں کی جانب ٹیئرگیس کی ایکسرسائزکے معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘انسپکٹر مہرسعید ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے

۔ڈی پی اونے کہاکہ اس ایکسرسائز کا مقصددرپیش چیلنجز سے موثرطورپر نمٹنے کے لیے پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے اس مقصدکے حصول کے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جائیں گے اس موقع پر ڈی پی او نے ٹیئرگیس کے استعمال بارے عملی مظاہرہ کرکے پولیس جوانوں کو ہدایات دیں اورجوانوں کی جانب سے ٹیئرگیس مشق کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ ڈی پی ا ونے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائیگاجرائم وکرائم سے پاک صاف ماحول کی فراہمی اورضلع بھر میں امن وامان کی فضاء برقراررکھنے کیساتھ ساتھ عوام الناس کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین فرائض میں شامل ہیں اس حوالہ سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

۔ڈی پی او نے جوانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امن کے ضامن بن کر سماج دشمن اورجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں۔قبل ازیں ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے پولیس لائن کا وزٹ کیا اور انٹی رائیڈ ریزرو کا معائنہ کیا۔انہو ں نے انٹی رائیڈ ریزرو کے جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنی ڈیوٹیاں مستعدی اورچوکس ہوکر سرانجام دیں۔ڈی پی او نے پولیس لائن میں سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی اور ڈسٹرکٹ پولیس اور ایلیٹ فورس کی 36 گاڑیوں کے نئے ٹائرز تقسیم کیے۔ ڈی پی او کی ایم ٹی او مظہر اقبال کوتمام گاڑیوں کی منٹیننس برقراررکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

Exit mobile version