Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا ٹریفک چوکیوں کا اچانک معائنہ

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا ٹریفک چوکیوں کا اچانک معائنہ

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا ٹریفک چوکیوں کا اچانک معائنہ

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا ٹریفک چوکیوں کا اچانک معائنہ

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ٹریفک چوکی نیو ٹاﺅن ، صادق آباد ،کمیٹی چوک اور پیر ودھائی کا اچانک معائنہ کیا ۔ٹریفک چوکی میں موجود ریکارڈ کا جائزہ لیا، صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈیوٹی آفیسرز کی سرزنش کی اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تمام سیکٹر انچارجز روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک وارڈنزکے ٹرن آﺅٹ اور صفائی کے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔

Thatta: Children of special Education School Started a Tree Planting Campaig

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکل ااور سیکٹر انچارجز ٹریفک اہلکار اپنے اپنے سیکٹر میں ٹریفک کی روانی کواحسن طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے بھرپور محنت اور جانفشانی سے کام کریں ۔ ٹریفک کی روانی کے معاملے میں ٹریفک وارڈنز کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ اگر کسی سرکل میں ٹریفک رکاوٹ دیکھنے میں آئی تو متعلقہ سرکل اور سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوں گے۔انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ شہری بھی ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں اوردوران خریداری ہمیشہ گاڑیوں کو پارکنگ ایریا یا مناسب جگہ پر پارک کریں تا کہ عوام الناس کودوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Ramesha Shan Interview with Faiza Shah Kazmi

Exit mobile version