Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں متفق و متحد ہیں۔بہادرشیرافریدی

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ پشاور کا جلسہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کرے گا جمعیت علماءاسلام “ف” ہمیشہ کی طرح ملک و قوم کے لئے ہر قسم جہدوجہداور قربانی کے لئے تیار ہیں ہر تحریک میں جے یو آئی “ف” نے ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے اس مرتبہ بھی موجودہ سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف پی۔ڈی۔ایم کی تحریک میں بھی جمعیت کا میجر رول ہوگا اور پی ڈی ایم پشاور جلسہ نتیجہ خیز ثابت ہوگا

جو پشاور کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا ان خیالات کا اظہار کارکن جمعیت بہادرشیرافریدی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ پی۔ڈی۔ایم پشاور جلسے میں قائدین کی ہدایات کے مطابق کرونا ایس او پیز کا بھرپور خیال کیا جا رہا ہے جمعیت ائین و قانون, پارلیمنٹ کی بالا دستی اور مہنگائی بیروزگاری کے خلاف اور عوام کے معاشی حقوق, میڈیا کی ازادی, کسان مزدور ملازمین کے مسائل کے فوری حل اور موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے

پی۔ڈی۔ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں متفق و متحد ہیں اپوزیشن کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ, ہے حکومت کو ساتھ لیکر چلنا چاہیئے جسطرح پی ڈی ایم شامل پی پی پی اور ن لیگ نے بھی اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ متفقہ قانون سازی کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس اقتدار تو ہے لیکن کوئی اختیار نہیں جبکہ نااہل حکمران پی۔ڈی۔ایم کے جلسوں سے گھبراہٹ اور شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version