ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع میں نوماسک نو سروس مہم شروع کردی گئی
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع میں” نوماسک نو سروس”مہم شروع کردی گئی مہم کورونا وائرس سے بچائو بارے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شروع کی گئی ہے –
مہم کے پہلے مرحلہ میں سرکاری ہسپتالوں کے باہر پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں پینا فلیکسز پر “اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو ہسپتال میں آپ کی خدمت نہیں کرسکیں گے”عبارت درج ہے –
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تاجروں اور بڑے کمرشل اداروں کے مالکان کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے سختی سے ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں کمرشل اداروں کے مالکان کو بھی یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو کوئی سروس فراہم نہ کی جائے