96

آئندہ ہونے والے انتخابات میں آزاد امید دار کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔زبیر فاروق خان

آئندہ ہونے والے انتخابات میں آزاد امید دار کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔زبیر فاروق خان

سابق امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ریجن زبیر فاروق خان نے کہا ہے کہ آزاد امید دار کی حیثیت سے آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ان کہناتھا کہ جماعت اسلامی میں مخصوص سازشی ٹولہ سرگرم ہے۔پارٹی کے سارے فیصلے مخصوص ٹولے کے ہاتھوں میں ہیں،ایک سازش کے تحت انہیں معطل کردیاگیا

اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) سابق امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ریجن زبیر فاروق خان نے کہا ہے کہ آزاد امید دار کی حیثیت سے آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ان کہناتھا کہ جماعت اسلامی میں مخصوص سازشی ٹولہ سرگرم ہے۔پارٹی کے سارے فیصلے مخصوص ٹولے کے ہاتھوں میں ہیں،ایک سازش کے تحت انہیں معطل کردیاگیا۔ معطل کرنے کے بعد تحقیقات کے لئے مرکز مجلس عاملہ سمیت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ 2ماہ 10دس دن گزرنے کے باوجودابھی تک رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی اس سازی ٹولے کا حصہ ہے۔ پارٹی میں اب جمہوری روایا ت کی نفی ہورہی ہیں۔

آئندہ ہونے والے انتخابات میں آزاد امید دار کی حیثیت سے  حصہ لیں گے۔زبیر فاروق خان
آئندہ ہونے والے انتخابات میں آزاد امید دار کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔زبیر فاروق خان

پیر کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق امیر جماعت ا سلامی آباد ریجن زیبرفاروق خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں آزاد امید وار کی حیثیت سے انتخابا ت میں حصہ لونگا۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفٰی دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی میں مخصو ص سازشی ٹولے کی وضع کردہ پالیسیاں اور فیصلے چلتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وجہ کے انہیں معطل کردیا گیا تھا۔ تحفظات دور کرنے کے لئے مرکز مجلس عاملہ کو درخواست لکھا۔ درخواست کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی۔ 2مادہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجو د معطلی کی رپورٹ سامنے نہیں لائی گئی۔

جماعت اسلامی کے باقی عہدیداروں کا کہنا تھاکہ زیبر فاروق خان کو غیر دستوری طریقے سے معطل کردیا گیاہے۔ کمیٹی تشکیل دینے کے بعد حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔زیبر خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد امید وار کی حیثیت سے NA-54سے الیکشن لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدل انصاف کی دعویدار اپنے ہی جماعت میں عدل انصاف قائم نہیں کرسکے۔

جماعت اسلامی کے امیدواروں میں سفیان عباسی، خالد محمود بھٹی، شفیق عباسی،جماعت اسلامی یوتھ چوہدری طارق گجرسمیت کارکنا ن کی کثیر تعدا د نے شرکت کیں۔ان کا کہناتھاکہ اگر ان کے تحفظات دور نہیں کئے گئے تومخصوص سازشی ٹولہ مزید سرگرم ہوسکتا ہے جو کہ جماعت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہیں۔کارکنا ن کا کہناتھاکہ خاص کر پنجاب سے جماعت اسلامی کی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں