پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مجیب الرحمن کیا نی کی اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (ف)میں شمولیت 98

پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مجیب الرحمن کیا نی کی اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (ف)میں شمولیت

پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مجیب الرحمن کیا نی کی اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (ف)میں شمولیت

پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مجیب الرحمن کیا نی نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (ف)میں شمولیت اختیار کیں۔ان کا کہناتھاکہ ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے مختلف سیاسی جماعتوں سے شمولیت کی دعوت ملی لیکن جے یوآئی کا انتخاب کیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ چیف رپورٹر نیوزواچ) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مجیب الرحمن کیا نی نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (ف)میں شمولیت اختیار کیں۔ان کا کہناتھاکہ ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے مختلف سیاسی جماعتوں سے شمولیت کی دعوت ملی لیکن جے یوآئی کا انتخاب کیا۔

بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن کیا نی نے کہا کہ سچاپاکستانی ہوں،سیاسی کیرئیر کے لئے اور خدمت کے لئے جے یو آئی (ف) کا انتخاب کیا۔

تقریب میں سینیٹر عطاء الرحمن اور وفاقی وزیر برائے پوسٹل امیر زمان نے مجیب الرحمن کیانی کو پارٹی میں شمولیت پر استقبال کے ساتھ خوش آمدید کیا۔انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمن کیانی ہمارے جماعت کا حصہ بنے اور وحدت کو ثبوت دی

سینیٹر عطاء الرحمن نے ملکی صورتحال کے حوالے سے کہا ملک میں سیاسی ہلچل کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملکی مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو غور کرنے کی ضرورت ہے فاٹا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے لئے الگ صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں،اگر فاٹا کوالگ صوبہ نہیں بناتے توفاٹا کے عوام پر زور زبردستی کوئی فیصلہ تسلیم کرنے کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ فاٹا کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال (ن)لیگ کاساتھ دیا اوراب ان کے رویے میں ہمارے لئے واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے پوسٹل امیر زمان نے کہا کہ اعزرائیل کی جانب سے فلسطین کے عوام پر بے پنا ہ ظلم ہورہے ہیں۔ سارے امت مسلمہ کو ایک پیج پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ ترک حکومت نے فلسطین میں جاری مظالم کے حوالے سے کل اسلامی ممالک کا کانفرنس بلایا ہے اور ترک حکومت نے اعزائیل سے اپنے سفیر بھی واپس بلائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر مسلمانوں کے عظیم رہنما ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں