امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو امریکا منتقل کرنے کی کوشش ناکام 76

امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو امریکا منتقل کرنے کی کوشش ناکام

امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو امریکا منتقل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے عتیق نامی نوجوان کو جاں بحق کرنے والے امریکی ایئر ڈیفنس اتاشی کرنل جوزف کو لینے کو امریکا منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کو لینے کے لیے امریکی طیارہ نور خان ایئر بیس پر آیا تاہم وزارت داخلہ سے این او سی نہ ملنے کے باوجود امریکی طیارہ خالی واپس لوٹ گیا۔

گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ امریکی سفارتکار کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے لہذا حکام ان کا نام ای سی ایل ڈالنے یا نہ ڈالنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں فیصلہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں