انتخابات 2018: کاغذات نامزدگی کی وصولی جاری، کئی امیدواروں نے فارم حاصل کرلیے 94

الیکشن 2018 جولائی کی 25 یا 26 تاریخ کو کرانے پر غور

الیکشن 2018 جولائی کی 25 یا 26 تاریخ کو کرانے پر غور

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخاب 2018 کے انعقاد کیلئے دو مجوزہ تاریخوں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2018 کی پولنگ کے لیے دو تاریخوں پر غور کررہی ہے جس میں سے ایک تاریخ کا حتمی فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن 2018 کی پولنگ کے لیے 25 یا 26 جولائی کی تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ طے ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سمری صدر مملکت کو بھیجی جائے گی جن کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ہوجائے گا۔

الیکشن کمیشن اس وقت صدر مملکت کو بھجوائی جانے والی سمری پر کام کررہا ہے اور پولنگ کے لیے 25 یا 26 جولائی کی تاریخ زیر غور ہے۔ یہ سمری رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں منظوری کیلئے صدر مملکت کے پاس بھیج دی جائے گی۔

خیال رہے کہ الیکشن 2013 کے لیے پولنگ کا انعقاد 11 مئی کو ہوا تھا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے اکثریت حاصل کی تھی۔

قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے ارکان نے یکم جون 2013 کو حلف اٹھایا تھا اور اس طرح پاکستان کی 14 ویں قومی اسمبلی تشکیل پائی تھی۔

موجودہ حکومت کی آئینی مدت جون کے مہینے میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد جولائی کے مہینے میں انتخابات کے انعقاد کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں