جرنلسٹ فائونڈیشن کی جانب سے دختر فائونڈیشن اور ٹیلنٹ کیئر فائونڈیشن کے اشتراک سے ہیلپ لائن کا افتتاح کردیاگیا 149

جرنلسٹ فائونڈیشن کی جانب سے دختر فائونڈیشن اور ٹیلنٹ کیئر فائونڈیشن کے اشتراک سے ہیلپ لائن کا افتتاح کردیاگیا

جرنلسٹ فائونڈیشن کی جانب سے دختر فائونڈیشن اور ٹیلنٹ کیئر فائونڈیشن کے اشتراک سے ہیلپ لائن کا افتتاح کردیاگیا

جرنلسٹ فائونڈیشن کی جانب سے دختر فائونڈیشن اور ٹیلنٹ کیئر فائونڈیشن کے اشتراک سے خواتین صحافیوں کیلئے ہراسمینٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ان کی مددکیلئے ہیلپ لائن کا افتتاح کردیاگیا

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی چیف رپورٹر نیوز واچ)جرنلسٹ فائونڈیشن کی جانب سے دختر فائونڈیشن اور ٹیلنٹ کیئر فائونڈیشن کے اشتراک سے خواتین صحافیوں کیلئے ہراسمینٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ان کی مددکیلئے ہیلپ لائن کا افتتاح کردیاگیا ‘03408881515 ہیلپ لائن کا افتتاح یو این او سے اشتراک شدہ ادارے ویس پاک میں کیا گیا ‘پروگرام میں جرنلسٹ فائونڈیشن کے پریذیڈنٹ ذوالفقارعلی ملک ‘ سینئر نائب صدر طاہر جعفری ‘ سیکرٹری انفارمیشن رفاقت حسین ‘ سیکرٹری فنانس عامر محبوب ‘کوارڈینیٹرزمنیر اے ملک ‘ رضوان نسیم منہاس ‘ فائزہ شاہ کاظمی ‘ چیئرمین لیگل ونگ فواد رشید ایڈووکیٹ ‘ سی ای او ویس پاک شفیق آکاش ‘ زاہد رشید چیئرمین ٹیلنٹ کیئر فائونڈیشن ‘ حمیرا نقوی چیئرپرسن دختر فائونڈیشن’ ینگ لائرز فورم کے پریذیڈنٹ واجد کیانی ‘ عتیق الرحمن ایڈووکیٹ ‘ ڈی ڈی پی او اسلام آباد عزیز بٹ ‘ عزیز بٹ ‘آئیسکو پیغام یونین کی چیئرپرسن عابدہ زاہد ‘ صحافی بابرمغل ‘ امید شہر فائونڈیشن کی چیئرپرسن حلیمہ سعدیہ ‘ ڈاکٹر حرعباسی ‘ معصومہ اعجاز ‘ راجہ قیصر محمود ‘زیب فیاض ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے

‘پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جرنلسٹ فائونڈیشن کے صدر نے کہا کہ صحافیوں کی طرف سے اٹھایا جانے والا یہ عملی قدم بہت سارے افراد اور آرگنائزیشن کیلئے ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگا یہ اپنی مدد آپ کے نظریئے کے مطابق بنایا جانے والا ایساقدم ہے کہ جس کی یہ پہلی مثال ہے اور صحافی خواتین کے ساتھ ساتھ دیگر خواتین بھی اس ہیلپ لائن سے فائدہ حاصل کرسکتی ہیں ‘ جے ایف کے سینئر نائب صدر طاہر جعفری اور سیکرٹری انفارمیشن رفاقت حسین اور جے ایف کے چیئرمین لیگل ونگ فواد رشید ایڈووکیٹ نے بھی آئندہ ایسے اقدامات کے تسلسل کا اعادہ کیا ‘ دختر فائونڈیشن کی چیئرپرسن حمیرا نقوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحافی خواتین و دیگر کیلئے یہ ایک انقلابی قد م ہے اور ہم تمام خواتین سے یہ کہتے ہیں کہ مسئلے کی صورت میں وہ فورا اس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں چاہے وہ کال کی صورت میں ہو یا میسج کی صورت میں تقریب کے آخر میں جرنلسٹ فائونڈیشن کے عہدیداروں نے آنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں