حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی 200 فیصد بڑھانے کی تجویز دے دی 116

حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی 200 فیصد بڑھانے کی تجویز دے دی

حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی 200 فیصد بڑھانے کی تجویز دے دی

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم منصوعات پر پیٹرولیم لیوی کی حد بڑھانےکی تجویز دے دی۔

فنانس بل میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی ایکٹ میں ترمیم کردی اور پیٹرولیم مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ پیٹرولیم لیوی 200 فیصد بڑھانےکی تجویز دی گئی ہے۔

فنانس بل میں ڈیزل، پیٹرول، مٹی کےتیل، ہائی اوکٹین پرلیوی 30 روپے فی لیٹر تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

فنانس بل میں لائٹ اسپیڈ ڈیزل، گیسولین ای 10 پر بھی لیوی 10 روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہےجب کہ مقامی ایل پی جی پر بھی لیوی میں 328 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کہتے ہیں لیوی میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں