97

وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اراکین کو سالانہ بجٹ پر بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ گزشتہ مالی سال میں معاشی سطح پر حاصل کی جانے والی کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی اور کابینہ کو آئندہ مالی سال کی تجاویز سے آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد کابینہ بجٹ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی کم از کم پنشن 10 ہزار روپے کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں