supreme court of Pakistan 131

نااہلی مدت کیس: سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گی

سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 62 ون ایف نااہلی مدت کیس کا فیصلہ دن گیارہ بجے سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ 14 فروری 2018 کو آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں