57

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز  پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے پلینگ الیون کا حصہ نہیں۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 1 میں کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے 3 میچ کھیلے ہیں، جس میں اس نے 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اسے ہار کا مزہ چکھنا پڑا۔

https://www.youtube.com/watch?v=1AwTTFJHzwI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں