سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبد الحق گیلانی طویل علالت کے بعد وصال فرما گئے 364

سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبد الحق گیلانی طویل علالت کے بعد وصال فرما گئے

سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبد الحق گیلانی طویل علالت کے بعد وصال فرما گئے

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبد الحق گیلانی طویل علالت کے بعد وصال فرما گئے۔ نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت۔ فضا درود و سلام اور کلمہ شریف کی صداؤں سے گونجتی رہی۔ رقعت آمیر مناظر۔ تفصیلات کے مطابق فاتح قادیانیت تاجدار گولڑہ شریف

پیر سید مہر علی شاہ کے پوتے اور پیر سید غلام محی الدین گیلانی المعروف بابو جی کے صاحبزادے پیر سید شاہ عبد الحق گیلانی 94برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال فرماگئے نماز جنازہ پیر سید شاہ عبد الحق گیلانی کی وصیت کے مطابق ان کے صاحبزادے پیر سید معین الحق گیلانی نے

پڑھائی نماز جنازہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مریدین شدت غم سے نڈھال تھے اور ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے رہے۔ اس موقع پر فضا درود و سلام اور کلمہ شریف کی صداؤں سے گونجتی رہی۔ نماز جنازہ میں ملک بھر سے مریدین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں