جمال اکبر کو پی ٹی آئی این اے 54 ٹریڈرز ونگ کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا 423

جمال اکبر کو پی ٹی آئی این اے 54 ٹریڈرز ونگ کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا

جمال اکبر کو پی ٹی آئی این اے 54 ٹریڈرز ونگ کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا

ترنول(اسحاق عباسی سے)جمال اکبر کو پی ٹی آئی این اے 54 ٹریڈرز ونگ کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا.اس موقع پر جمال اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے.ملک میں کورونا وباء کے باعث تاجر برادری مشکل حالات سے گزر رہی ہے

مگر اللہ تعالی کی مدد سے حالات بہتر ہونگے.جمال اکبر کو ٹریڈرز ونگ کا نائب صدر مقرر ہونے پر ریجنل جوائنٹ سیکرٹری سعید خان,مجاہد خان,عدنان خان,اختر منیر,دلاور خان,,ایاز آفریدی, عطاءاللہ آفریدی, صاحب ذادہ الیاس, فیروز خان, مسعود لالا,نیاز مسعود,ممریز خان,صادق اللہ,یحی خان,زین خان,

جہانگیر خان وزیر,ملک ضمیر,حاجی اکرام خان نے انھیں مبارک باد پیش کی. جمال اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے ہر کارکن کو عزت دی,انکا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں تحریک انصاف نے پاکستانی عوام کو سہارا دیا.غریب اور مستحق لوگوں میں 1200 روپے تقسیم کئے گئے. اسد عمر نے این اے 54 میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کر رکھے ہیں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں