مشہور روحانی شخصیت مہتمم جامعہ دارلعلوم زکریا پیر عزیز الرحمن ہزاروی خالق حقیقی سے جا ملے 202

مشہور روحانی شخصیت مہتمم جامعہ دارلعلوم زکریا پیر عزیز الرحمن ہزاروی خالق حقیقی سے جا ملے

مشہور روحانی شخصیت مہتمم جامعہ دارلعلوم زکریا پیر عزیز الرحمن ہزاروی خالق حقیقی سے جا ملے

ترنول(اسحاق عباسی سے )مشہور روحانی شخصیت مہتمم جامعہ دارلعلوم زکریا پیر عزیز الرحمن ہزاروی خالق حقیقی سے جا ملے. انکی نماز جنازہ دارلعلوم زکریا ترنول میں ادا کی گئی.نماز جنازہ مفتی مختار الدین شاہ نے پڑھائی.نماز جنازہ میں جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ,مولانا عبدالغفور حیدری,

شیخ الحدیث مولانا زکریا, مولانامفتی فیض الدین,مرکزی صدر اہلسنت الجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی,مولانا مسعود الرحمان عثمانی,غازی عبدالرشید ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان ,مفتی عدنان کاکا خیل,قاری نثار احمد مرکزی کنوینئر پاکستان راہ حق پارٹی,سینیٹر طلحہ محمود,

سابق ایم این اے ملک ابرار, مولانا حامد الحق حقانی صدر اہلسنت والجماعت کے پی کے,مولانا عطاء محمد دیشانی,مولانا عبدالغفار, مولانا ظہور علوی ناظم وفاق المدارس اسلام آباد, قاری شاہد شریف,

ڈپٹی مئیر اعظم خان,چئرمین یوسی 45 حاجی گلفراز خان, چئیرمین ملک رضوان, ملک امتیاز, راجہ جان عباسی,سمیت ملک بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی. نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت کی وجہ سے جگہ کم پڑ گئی جی ٹی روڈ کئی گھنٹے بلاک رہی اور ہزاروں گاڑیاں و مسافر گھنٹوں پھنسے رہے.اس دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں