سنگجانی جھیل میں 8 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا, 262

سنگجانی جھیل میں 8 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا,

سنگجانی جھیل میں 8 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا,

ترنول(اسحاق عباسی سے)سنگجانی جھیل میں 8 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا,ریسکیو اداروں کا پول کھل گیا.پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی ریسکیو ٹیم نہ پہنچ سکی.مقامی نوجوان نے نعش نکالی.

تفصیلات کے مطابق سنگجانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی جھیل میں آٹھ سالہ بچہ قیصر ولد میر واعظ اپنے بھائی کے ساتھ پانی پینے کیلئے اترا تو پاوں پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا.

اطلاع ملتے ہی ترنول پولیس موقع پر پہنچ گئی. پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی ریسکیو ٹیم نہ پہنچ سکی اور جوڑی راجگان کے رہائشی نوجوان تفسیر عباسی نے مسلسل کوشش کے بعد نعش نکال کی.

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی. واضح رہے کہ جھیل پر سیکیورٹی کے ناقص انتظامات ہیں اور ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں