لوگ پیسے سے کھیل رہے ہیں انسانوں کی کسی کو فکر ہی نہیں،چیف جسٹس 124

لوگ پیسے سے کھیل رہے ہیں انسانوں کی کسی کو فکر ہی نہیں،چیف جسٹس

لوگ پیسے سے کھیل رہے ہیں انسانوں کی کسی کو فکر ہی نہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ تمام طبی آلات پاکستان میں ہی تیار ہوسکتے ہیں۔ وقت آرہا ہے کہ ادویات سمیت کچھ بھی باہر سے نہیں ملے گا۔ پاکستان کوہرچیز میں خود مختار ہونا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے

کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔چیئرمیں این ڈی ایم اے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ اخراجات پر وضاحت کیلئے چیئرمین این ڈی ایم اے موجود ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تشویش اخراجات سے متعلق نہیں ہے۔

تشویش تو سروس کےمعیار پر ہے۔ مشتبہ مریض کا سرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت اور پرائیویٹ سے منفی آتا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے ملازمین کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ کئی قرنطینہ سنٹرز میں پینے کا پانی تک نہیں۔ لوگپیسے سے کھیل رہے ہیں

لوگوں کاکسی کو احساس نہیں ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ لوگ غصے میں کہہ رہے ہیں کہ باہر ہی مر جاؤ پاکستان مت آٓؤ۔ قرنطینہ سنٹرز میں صفائی خیال بھی نہیں رکھا جا رہا ۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ نیشنل ہسپتال لاہور سے ایک شخص کی ویڈیو دیکھی جو رو رہا تھا ، قرنطینہ سنٹرز کی حالت زار پر چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں اکثر مال سکریپ شدہ ہی بھیجا جاتا ہے۔

چین سے ایک ہی پارٹی این ڈی ایم اے کو سامان بھیجوا رہی ہے۔ مقامی سطح پر سامان کی تیاری کیلئے صرف ایک ہی مشین منگوائی گئی ،جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ تمام طبی آلات پاکستان میں ہی تیار ہوسکتے ہیں۔ وقت آرہا ہے کہ ادویات سمیت کچھ بھی باہر سے نہیں ملے گا۔ پاکستان کو پر چیز میں خود مختار ہونا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں