اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کی گاڑی میں آگ لگ گئی 163

اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کی گاڑی میں آگ لگ گئی

اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کی گاڑی میں آگ لگ گئی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ایپرن ایریا میں پی آئی اے کی گاڑی کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ، ڈرائیور معجزانہ طورپر بچ گیا ، گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی پیر کو اطلاعات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ایپرن ایریا میں پی آئی اے کی گاڑی کو آگ لگ گئی

جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی ، ایک شخص زخمی اور ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔ذرائع کے مطابق آگ کریو عملے کی گاڑی کو لگی جس میںدو افراد موجود تھے ۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی گاڑی کو آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،فائر بریگیڈ نے گاڑی کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں