پی آئی اے کے جہازوں سے خطرناک سانپ نکلنے لگے،مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا.ذرائع 201

پی آئی اے کے جہازوں سے خطرناک سانپ نکلنے لگے،مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا.ذرائع

پی آئی اے کے جہازوں سے خطرناک سانپ نکلنے لگے،مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا.ذرائع

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پی آئی اے کے جہازوں سے خطرناک سانپ نکلنے لگے،مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا.ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد نیو ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا تکنیکی عملہ معمول کی چیکنگ کر رہا تھا کہ ائیر بس 320 ، رجسٹریشن نمبر، AP-BLW۔کے نچلے حصے میں اچانک ایک سانپ نکل آیا

سانپ دیکھتے ہی عملے کی دوڑیں لگ گئیں. ریسکیو کے عملے کو اطلاع کی گئی جنھوں نے آ کر سانپ کو قابو کر لیا.پی آئی اے کی پروازوں سے سانپ نکلنے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا.ذرائع کے مطابق توجہ نہ دینے کی وجہ سے نیو ائیر پورٹ پر کھڑے جہازوں میں جنگلی پرندوں نے اپنے گھونسلے بھی بنا لئے,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں