155

بابائے حریت سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ثمر سراج

بابائے حریت سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی خراب صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی عمر دراز کی دعا کی ہے ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ بابائے حریت سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے بڑی قربانیاں ہیں

انہوں نے اپنی تمام زندگی کشمیر کی آزادی کے لیے وقف کردی اور بھارتی فوج کا ظلم وستم براشت کیا جیل کاٹی مگر انکا جزبہ حریت کو دبانے میں بھارت ناکام رہا ثمر سراج نے کہا کہ ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں




کہ اللہ تعالی سید علی گیلانی کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور اہل کشمیر پر ان کا سایہ قائم رکھے اور سید علی گیلانی اپنی زندگی میں کشمیر آزاد ہوتا دیکھیں ثمر سراج چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت طاقت اور جبر کے زریعے کشمیری عوام بالخصوص حریت رہنماوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا لاکھوں کشمیریوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے




خواتین کی عصمت دری کی گئی بچوں اور برزگوں پر بھارت نے انتے مظالم ڈھائے کہ جن کو سن کر روح کانپ جاتی ہے مگر بھارت ان تمام حربوں کے باوجود کشمیریوں کو انکے مقصد سے ہٹانے میں ناکام ہوچکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی تسلط سے آزاد ہوں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں