130

دعا گو ہیں سال 2020 کشمیر کی آزادی کا سال ہو۔ثمر سراج چوہدری

دعا گو ہیں سال 2020 کشمیر کی آزادی کا سال ہو۔ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے انگریزی کنلڈر کے مطابق شروع ہونے والے نئے سال کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد ہیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اس سال مقبوضہ کشمیر کی عوام کو آزادی سے ہمکنار فرمائے جو گزشتہ 72سالوں سے بھارتی بربریت کا صبر جرآت اور بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں





انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جبری کرفیو اور محاصرے کو 151دن ہوچکے ہیں اور بھارت نے وادی کے اندر ظلم و جبر کا بازار گرم کررکھا ہے جسکی بھرہور مذمت کرتے ہیں




اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جاریت نوٹس لیں اور ظلم وستم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ثمر سراج چوہدری نے ایل او سی لیپہ اور نیلم سیکٹر میں بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے شہید ہونے والے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے




انکی مغفرت کی دعا کی ہے اور ان شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدری اور اظہار یکجہتی کی ہے جبکہ ملک ہاکستان اور آزاد کشمیر کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کی ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں