142

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے دنیا اور آخرت کو سنورا جا سکتا ہے۔ثمر سراج چوہدری

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے دنیا اور آخرت کو سنورا جا سکتا ہے۔ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)پوسٹ آفس ایمپلائز یونین گورنمنٹ آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ہونے والی سیرت النبیؐ کانفرنس سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے نامور سماجی رہنما چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا




کہ آقا دو جہاں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کی حیات مبارکہ دونوں جہانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے پیارے آقا کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت میں سرخروئی حاصل کی جاسکتی ہے




انھوں نے کہا کہ پیارے نبیؐ کے نام پر اپنی جان مال سب کچھ قربان کردیں گے اس موقع پر ثمر سراج چوہدری نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی ملک پاکستان اور آزاد کشمیر کے استکام اور شہداء پاک فوج اور شہداء نیلم کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں