123

سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے سیکٹرائ-12 میں ان متاثرین کو سات دن کا نوٹس دیا

سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے سیکٹرائ-12 میں ان متاثرین کو سات دن کا نوٹس دیا

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے سیکٹرE-12 میں ان متاثرین کو سات دن کا نوٹس دیا ہے جنہوں نے سرکاری اراضی پر دوبارہ مکانات تعمیر کیے ہیں موضع بھیکڑ فتح بخش کے ان متاثرین کو کہا گیا ہے کہ وہ سات دن کے اندر دوبارہ تعمیر کیے جانے والے مکانات ازخود گرادیں بصورت دیگر آپریشن کرکے انہیں مسمار کردیا جائے گا۔




علاوہ ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر آئی الیون میں پلاٹ پر کی جانے والی تجاوزات کو گرا دیا۔یہ پلاٹ بائیو گیس کے لیے مختص کیا گیا تھا تاہم سی ڈی اے نے آپریشن کر کے تجاوزات کو ختم کردیا اوراس پلاٹ کا قبضہ آئی سی ٹی کو دے دیا گیا۔ مزید برآں اسلام آباد کی چناب مارکیٹ کے بالمقابل فیصل کالونی میں آپریشن کر کے دو زیرتعمیر واش روم اور ایک کچن گرادیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں