174

عمران نیازی اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں میاں نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے.انجم عقیل خان

عمران نیازی اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں میاں نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے.انجم عقیل خان

اسلام آباد (رپورٹ اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر ) عمران نیازی اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں میاں نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے.





انجم عقیل خان صحافی اسحاق عباسی کے گھر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل خان نے

صحافی اسحاق عباسی کی تائی جان کی وفات کے بعد ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے بعد ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.انکا کہناتھا کہ کرتار پور راہداری سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا.موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان تنہا رہ چکا ہے.




بڑھتی مہنگائی اور گرتی معیشیت سے عوام سخت پریشان ہے.ایک سوال کے جواب میں انکا کہناتھا کہ موجودہ حکومت آخری ہچکولے کھا رہی ہے.

میاں نواز شریف صحت بہتر ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے اور پاکستان کی عدالتوں سے ہمیں انصاف کی توقع ہے.اس موقع پر راجہ جان عباسی,ملک ریاض پراچہ,کرم خان و دیگر انکے ہمراہ تھے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں