122

سی ڈی اے انتظامیہ کی زیر التواء سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کے اجراء کی پالیسی کے تحت پارک انکلیو میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری

سی ڈی اے انتظامیہ کی زیر التواء سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کے اجراء کی پالیسی کے تحت پارک انکلیو میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) سی ڈی اے انتظامیہ کی زیر التواء سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کے اجراء کی پالیسی کے تحت پارک انکلیو میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ان ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے موئثر نگرانی کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔





پارک انکلیو میں بنائے جانے والے پُل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گمراہ کس نالے پر تعمیر کیے جانے والے اس پُل سے پارک انکلیو کے رہائشیوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر ہو گی۔ پل پر گریڈر کاسٹنگ اور پائلنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد پیئیر کالمز اور ٹرازمز پر کام جاری ہے

جبکہ نالے پر حفاظتی کام کو بھی تقریباً مکمل کیا گیا ہے۔ جس کے بعد حفاظتی دیوار پر کام شروع کیا گیا ہے تاکہ پل کی تعمیر کو مارچ2020؁ء تک مکمل کیا جا سکے۔ مزید برآں پارک انکلیو کے باقی ماندہ علاقے میں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اس سلسلے میں 61 میں سے42 پلاٹوں کو مختلف سہولیات بشمول ڈرینج سسٹم، سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا کام آخری مراحل میں ہے جبکہ باقی ماندہ کچھ حصے میں سہولیات کی فراہمی کا کام جاری ہے۔




پارک انکلیو سی ڈی اے کا ایک زیر التواء منصوبہ بن گیا تھا تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے نہ صرف ترقیاتی کاموں کا اجراء کیا بلکہ موئثر مانیٹرنگ اور لگاتار کوششوں کی وجہ سے اب یہ ترقیاتی کام تکمیل کی طرف گامزن ہے اور بہت جلد الاٹیز اپنے الاٹ شدہ پلاٹوں پر گھروں کی تعمیر شروع کر سکیں گے۔
ہدایات جاری کی گیئں ہیں کہ پُل کی تعمیر کے کام کو تیز کیا جائے۔یہ بھی ہدایات جاری کی گی ہیں کہ پارک انکلیو II- کی اراضی کا قبضہ بھی حاصل کیا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں